لڑکی میں کیا دو چیزیں ہونی چاہیں، ثانیہ مرزا نے بتا دیا

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے انداز اور اسٹائل سے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتیں۔ثانیہ مرزا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور پیغام کو ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ کے ساتھ خواتین سے متعلق اقتباس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکی میں دو چیزیں ہونی چاہییں: وہ کون اور کیا چاہتی ہے۔ماضی کی طرح اس بار بھی 35 سالہ ثانیہ مرزا کی پوسٹ کو ان کے اکاؤنٹس پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔

ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر مداحوں نے ان کے انداز کی بھی خوب تعریف کی۔

ثانیہ مرزا نے 4 دن قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے اذہان مزرا ملک کی پیدائش سے لے کر اب تک کی چند یادگار تصاویر بھی شیئر کی تھیں، جن کو بھی سیکڑوں لوگوں نے پسند کیا تھا۔