بلیو ورلڈ سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کے مسلح افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ، وسیم اعجاز، نعیم اعجاز و دیگر کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سی این پی )اندھا دھند فائرنگ کر کے گاڑیوں اور دیواریں کو گولیوں سے چھلنی کرنے اور شہری کو زخمی کر نے پر پولیس نے بلیو وارڈ سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ چونترہ  پولیس کو حا کم نے درخواست دی کہ رقبہ موضع راجڑ پر موجود تھا کہ اسی اثناء میں 8/10گاڑیاں تیز رفتاری سے  رقبہ پر آئیں جس میں تمام اشخاص مسلح آتشیں اسلحہ تھے وسیم اعجاز مسلح کلاشنکوف نے آتے ہی للکارالگایا کہ تمام ملازمین کو جان سے مار دو جس پر نعیم اعجاز مسلح 30 بور نے قتل کی نیت سے پہلا فائر مجھ پر کیا جو کہ میں خوش قسمتی سے بچ گیا پھر موقع پر موجود ثواب خان مسلح کلاشنکوف،اول داد مسلح پستول،نواب مسلح کلاشنکوف،نصیب خان مسلح کلاشنکوف،وحید مسلح کلاشنکوف،جبار مسلح 30 بور،طارق مسلح کلاشنکوف،شعیب مسلح 30 بور نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دیں جس سے وہاں موجود گاڑیوں اور دیواریں گولیوں سے چھلنی ہو گئیں اور علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا اسی دوران یارمین ولد مومین خان اپنی جان بچانے کے لیے موقع سے بھاگا تو طارق مسلح کلاشنکوف نے قتل کی نیت سے اس پر فائر کیا جو کہ اسے پیچھے کمر سے لگ کر بائیں بغل سے نکل گیا اور وہ مضروب ہو کر گر گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،