پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں سینیٹرڈاکٹرافنان اللہ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگ زیب ن لیگ راولپنڈی ڈویژن کے صدرسابق ایم این اے ملک ابراراحمد، سجادخان اورمیاں نوازشریف کے دست راست ناصرمحمودبٹ نے کہاہے کہ فتنہ عمرانی کوپاکستان کوعدلیہ کے ذریعے مسلط کیاگیاجس کی وجہ سے پاکستان تباہی تک پہنچاہے یہودی لابی کی سازش تھی کہ عمران کواقتدارلایاگیاپی ڈیایم نے ملک اورریاست کوبچانے کیلئے اقتدارلیاتھاورنہ عمرانی ٹولہ ملک پرمسلط رہتاتوملک اب تک دیوالیہ ہوچکاہوتا
پی ڈی ایم کی حکومت کے لاف سازش کرتے ہوئے یہودی ایجنٹوں نے عمران خان کے ذریعے پنجاب اورکے پی کے کی دونوں اسمبلیاں تڑواکرپاکستان سیاسیاوراقتصادی طورپر غیرمستحکم کردیاگیاعمران خان کوعدلیہ کے غیرآئینی اورغیرقانونی فیصلوں کے ذریعے مسلط کرکے ملک میں مہنگائی میں اضافہ کیاگیااب ملکی مسائل کاایک ہی حل ہے کہ میاں نوازشریف کوپاکستان لایاجائے وہ ایک ہی شخصیت اس ملک کوتمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اورپوری قوم قومی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کی خواہشمندہے
قوم کامطالبہ ہے کہ ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات کرائے جائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزراولپنڈی کے تاریخی میدان میں مسلم لی لیگ ن کے رہنماء اوراین اے 60سے قومی اسمبلی کے امیدوارسجادخان کی جانب سے راولپنڈی کے مسلم لیگ ن کے ورکروں اورمیاں نوازشر یف کے جانثارسپاہی ناصرمحمودبٹ کے اعزازمیں دیئے جانے والے گرینڈافطارڈنرسے مہمانان خصوصی کے طورپرخطاب کرتے ہوئے کیا
جس میں راولپنڈی شہر،سٹلائیٹ ٹاؤن،کینٹ کے مسلم لیگی ورکروں،یونین کونسلوں کے سابق چیئرمینوں وائس چیئرمینوں،سابق کونسلروں سمیت مسلم لیگ ن کی ذیلی تنظیموں وکلاونگ ِواتین ونگ،لیبرونگ اورایم ایس ایف کے رہنماؤں اورکارکنوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی
لیاقت باغ کے وسیع وعریض میدان میں تل دھرنے کی جگہ باقی نہیں رہی اس افطارڈنرکے اجتماع سے سابق وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمد،سابق ارکان پنجاب اسمبلی جہانگیرخانزادہ،راجہ صغیر،شاویزخان،مرزامنصوربیگ،سرمدسجاد خان،حافظ عبداللہ بٹ،ابراہم بٹ،ملک عقیل شوکت عبیدعباسی اوردیگرنے بھی خطا ب کیا
قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے مخالفین دیکھ لیں لیاقت باغ کے یہ وسیع میدان راولپنڈی کے شہریوں بھراہواہے کیونکہ راولپنڈی پہلے بھی مسلم لیگ کاگڑھ تھااوراب بھی مسلم لیگ گڑھ ہے یہ شہرمیاں نوازشریف کے ہے اورمیاں نوازشریف کی ہی رہے گاپوری قوم میاں نوازشریف کے ساتھ ہے
ان مقررین نے کہاکہ سجادخان نے مسلم لیگ ن کے ورکروں اورناصرمحمودبٹ کے اعزازمیں یہ افطارڈنردے کرعظیم کام کیاہے اورورکروں کومتحدکردیاہے سجادخان اورناصرمحمودبٹ نے کہاکہ ہمارے اس افطارڈنرمیں ہزاروں کی تعدادمیں مسلم لیگ ن کے مخلص ورکروں کی بھرپورشرکت سے ہمارے مخالفین کی نیندیں اڑگئی ہیں میرے کارکنوں ہمیشہ میراساتھ دیاہے
مجھے اپنے کاارکنوں پرفخرہے یہ میرے ماتھے کوجھومرہیں میں انہیں سلام پیش کرتاہوں اورناصرمحمودبٹ نے بھی مشکل وقت میں میاں نوازشریف کاساتھ دے کرعظیم کرداراداکیاہے ان شاء اللہ میں اپنے کارکنوں کوکبھی تنہانہیں چھوڑوں گا۔