کروڑوں روپے مالیت کے کمرشل پلات فروخت کرنے کے الزام میں جموں وکشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

کروڑوں روپے مالیت کے کمرشل پلات فروخت کرنے کے الزام میں جموں وکشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے چھاپے ، ملزمان سپیشل جج سنٹرل اعظم خان کی عدالت پہنچ گئے ۔ عبوری ضمانت منظور، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کو طلب کرلیا ۔ جموں وکشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر سردار سبیل ، آفتاب شاہ ، عبدالطیف قریشی ، حیات ، چنگیز اور سردار سبیل کے کزن مستنصر مشتاق کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے سوسائٹی کی لاکھوں روپے مالیت کے کمرشل پلاٹ فروخت کیے سوسائٹی میں رقم جمع نہ کروائی اور نہ ہی زمین سوسائٹی کے نام کروائی جس پر ایف آئی ا ے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کئے تو ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے عدالت پہنچ گئے اور عبوری ضمانت دائر کی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو طلب کرلیا جس کے بعد سماعت ہوئی تو ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ ابھی کچھ ریکارڈ رہتا ہے جو آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے گا جس پر عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ کے لیے ملتوی کردی ۔ مسنتصر مشتاق پر الزام تھا کہ اسن ے ڈپتی کمشنر کو جلعی معاہدہ پیش کیا جو چیک کرنے پر جعلی پایا گیا ۔