پالے کیلے(سی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 میں بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں گیارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیپال کے خلاف کھیلے جانے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔ جس کی کپتانی بابر اعظم جبکہ بطور نائب کپتان شاداب خان ذمہ داریاں انجام دیں گے
قومی ٹیم نے نیپال کے خلاف کھیلنے والی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے کپتان بابر اعظم ،شاداب خان، فخر زمان امام الحق ٹیم میں شامل ہیں۔
سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر) محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رف شامل ہیں
ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں کل دونوں ٹیموں کا ٹاکرا سری لنکا کے شہر پالے کیلے میں ہوگا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کے تسلسل کو قائم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے