راولپنڈی (سی این پی)راولپنڈی شہر میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے،شہر کے تمام ہسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 16 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ،ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 261 تک پہنچ گئی
ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد ہولی فیملی، ڈی ایچ کیو اور بے نظیر بھٹوہپستال میں زیر علاج ہے،ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 69 مقدمات درج اور 8 عمارتوں کو سیل کیا گیا ،6چالان ٹکٹ جاری اور 88000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا
مجموعی طور پر 2225 مقدمات درج اور 466 عمارتوں کو سیل کیا گیا ،718 چالان ٹکٹ جاری اور 34 لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے