اسلام آبا دسے 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار

اسلام آبا د(سی این پی)اسلام آباد پولیس نے کھنہ پل پہاڑی علاقے سے 2خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے

ترجمان ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق مخبرخاص کی اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران 2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے،ان گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ، اور موٹرسائیکل برآمدکرلیا ہے ،گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کردیا گیا ہے۔