اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے 22 مئی 2024 بدھ کواسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نےپاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت پر دلی اظہار تعزیت کیا۔ وزیر نے غم کی اس گھڑی میں ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ وزیر نےاپریل 2024 میں شہید صدرکے دورہ پاکستان کے دوران صدر رءیسی کے ساتھ اپنی یادوں کو یاد کیا اور کہا کہ صدر رئیسی پاکستان کے سچے دوست تھے۔ وہ امت مسلمہ کے بڑی بصیرت رکھنے والے رہنما تھے اور انہوں نے اپنی زندگی ایرانی قوم کی خدمت اور مسلمانوں کی یکجہتی کے لیے وقف کی ہوئی تھی۔ انہوں نے دونوں برادر مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان پہلے سے موجود عوام سےعوام کے رابطوں کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">