نیشنل پریس کلب میں ڈرائیونگ سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد،50 سے زائد صحافیوں نے شرکت کی

اسلام آباد(خبر نگار)اسلام آبادٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی اسلام آباد پریس کلب میں ایک روزہ روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد،ورکشاپ میں 50 سے زائد صحافیوں نے شرکت کی، ورکشاپ میں شرکاءکو روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پراسلام آبادٹریفک پولیس نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا ،ورکشاپ میں 50 سے زائد صحافیوں نے شرکت کی،ورکشاپ میں شرکاءکوروڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جبکہ آئی ٹی پی سمارٹ ڈیجیٹل وین کے ذریعے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کا اجراءاور ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی کی گئی ، اس موقع پرایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے کہاکہ اسلام آبادٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نجی اداروں اور تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو ان کی دہلیز پر ڈور سٹیپ پالیسی کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کے اجراءکی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، تقریب کے اختتام پرایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک اور صدر پریس کلب اظہر جتوئی اور دیگر شرکاءنے یادگاری شیلڈز بھی پیش کی، اس موقع صدر پریس کلب نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے صحافیوں کے لئے اچھی ورکشاپ کا انعقاد کیا اور انہیں بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں،ایسی ورکشاپس بہت ضروری ہیں،اس موقع پر ایجوکیشن ونگ کے آفیسر نے شرکاءکو ٹریفک قوانین پر عملدرآمداور محتاط انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جان کا تحفظ یقینی بنانے کی تلقین کی۔