اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی علی الصبح غیر ملکی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اہم میٹنگ ،سینئر پولیس افسران نے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا،آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کو غیر ملکی سفراء،وفود اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی بھرپور حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایات کی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے علی الص±بح غیر ملکی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اہم میٹنگ کی صدارت کی،میٹنگ میں ڈی آئی جی سکیورٹی محمد جواد طارق ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن حسن جہانگیر وٹو اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،ڈی آئی جی سکیورٹی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے آئی جی اسلام آباد کو غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے اب تک کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی، آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کو غیر ملکی سفرا،وفود اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے سکیورٹی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے کے احکامات جاری کئے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">