عمران خان سے محبت کرنے والے نوجوانوں کو آگے لایا جائیگا، سید حسبان شاہ بخاری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف جہلم کے مرکزی رہنما سید حسبان شاہ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ محبت کرنے والے نوجوانوں کوآگے لایا جائے گا پی ٹی ائی میں لوٹوں کی کوئی گنجائش نہیں ورکرز ہمارے سر کا تاج ہیں مشکل میں پارٹی کا ساتھ دینے والے ہی آگے ائیں گے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے والے اور مشکل وقت میں عمران کا ساتھ چھوڑنے والے واپسی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کے نو منتخب عہدے داران کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے موقع پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا سید حسبان شاہ بخاری نے نو منتخب صدر انصاف بینگ ضلع جلم محمد عتیق خان اور دیگر عہدے داران راجہ کاشف چوہدری بلال ،ساہی محسن بلال خالد، ابوبکر ڈار، روہیب بھٹی، ملک عمیر بلال شیخ ،حسیب خان، اعظم ڈار، محمد نقاش، وقار احمد، اور ملک دانش ،کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدے داران پارٹی کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔