سی ڈی اے نے تاریخ میں پہلی ریکارڈ52 ارب روپے ریونیو حاصل کر لیا،محسن نقوی کی شاباش

سی ڈی اے نے تاریخ میں پہلی ریکارڈ52 ارب روپے ریونیو حاصل کر لیا،محسن نقوی کی شاباش

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ مالی سال 24 -2023کے دوران 52 ارب روپے ریونیو حاصل کر لیا۔چیئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ریونیو جنریشن کے لئے منفرد اقدامات کئے گئے۔ مئی اور جون میں سی ڈی اے نے 7.9 ارب روپے وصول کئے۔ مالی سال 22-2021 میں سی ڈی اے کو سب سے زیادہ 47.6 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا تھا۔مالی سال 24-2023 کے لئے ریونیو کا ٹارگٹ 41.8 ارب روپے رکھا گیا تھا۔موثر حکمت عملی کے تحت گزشتہ مالی سال کے ہدف سے 23 فیصد زیادہ ریونیو حاصل کیا گیا۔سی ڈی اے کو مالی طور پر مستحکم ادارہ بنانے کے لیے اثاثے فروخت کرنے کی بجائے ریونیو کے متبادل ذرائع پر کام کیا جا رہا ہے۔اس موقع پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی،محسن نقوی نے کہا کہ سی ڈی اے کی ٹیم نے 2 ماہ کے دوران محنت اور جذبے سے کام کرکے ہدف سے زیادہ ریونیو جمع کیا۔ رواں مالی سال بھی اسی عزم سے ریونیو جنریشن پر توجہ دینا ہوگی۔