نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیرتربیت اے ایس پیز کے وفد کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ

نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیرتربیت اے ایس پیز کے وفد کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈراینڈ ٹریننگ شاکر حسین داوڑ نے وفد کو اسلام آباد پولیس کی ورکنگ ،سکیورٹی اور مختلف امور پر بریفنگ دی گئی،وفد کو پولیس لائنز میں مختلف یونٹس کا دورہ بھی کروایا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیرتربیت اکاون کامن میں زیر تربیت اے ایس پیز نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر اینڈ ٹریننگ شاکر حسین داوڑ اور پرنسپل کیپیٹل پولیس کالج محفوظ کیانی نے وفد کو اسلام آباد پولیس کی ورکنگ ،سکیورٹی اور مختلف امور پر بریفنگ دی گئی،وفد کو پولیس لائنز میں مختلف یونٹس کا دورہ بھی کروایا گیا،جن میں مختلف دفاتر ،کوارٹر گارڈ ،روزنامچہ ،کوت ،متفرق سٹور ،وردی گودام اور فائرنگ رینج وغیرہ شامل ہیں۔