کرپشن ریفرنس؛ پرویز الٰہی کا احتساب عدالت میں پیش ہونے سے انکار

کرپشن ریفرنس؛ پرویز الٰہی کا احتساب عدالت میں پیش ہونے سے انکار

لاہور — چوہدری پرویز الٰہی نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل، مختار رانجھا نے عدالت میں ایک روزہ حاضری کی معافی کی درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیاہے کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے۔

پرویز الٰہی کی جانب سے عدالت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر استدعا کی گئی ہے کہ انہیں ایک دن کی حاضری سے استثنا دیا جائے۔