ایران کا امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے قریب 8 ڈرونز پکڑنے کا اعلان

تہران (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے قشم جزیرے کے جنوب میں امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ، پاسدارانِ انقلاب کے مطابق الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے امریکی ایم کیو ایم 170 ڈرون کو بحفاظت زمین پر اتار کر قبضے میں لیا گیا ، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون ایران کے فضائی دفاعی اور الیکٹرانک وارفیئر نظام کی نگرانی کر رہا تھا۔

مزید بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز کے قریب اب تک اس نوعیت کے 4 امریکی ڈرونز بحفاظت قبضے میں لیے جا چکے ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کے اطراف ایرانی فضائی دفاعی فورسز کے قبضے میں آنے والے امریکی ڈرونز کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے ، پاسدارانِ انقلاب کے مطابق کروڑوں ڈالر مالیت کے امریکی ایم کیو 9 اور ایم کیو 1 ڈرونز بھی ایرانی دفاعی کارروائیوں کا نشانہ بن چکے ہیں ، امریکی فوج کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔