کیف (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) روس اور یوکرین کے درمیان رات بھر ڈرون حملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سیکڑوں ڈرونز تباہ کرنے کے دعوے کیے ہیں ، یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے روس کے 131 ڈرون مار گرائے، جبکہ روس نے یوکرین کے 1300 سے زائد ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ دنیپرو، زاپوریزیا اور دیگر علاقے حملوں سے متاثر ہوئے ، حکام کا کہنا ہے کہ روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں عمارتوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی ڈرون حملوں میں روس کی صنعتی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ مختلف علاقوں میں متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ، رپورٹس کے مطابق روس میں یوکرینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں بھی متعدد افراد زخمی ہوئے۔

