اسلام آباد پولیس نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے مو قع پر مسا جد او ر مذہبی اجتما عات کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے جا مع سیکو ر ٹی پلان تر تیب دے دیا، 02ہزار سے زائد پولیس افسران سکیورٹی کے فرائض منصبی سر انجا م دیں گے،پولیس کمانڈوزاور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں اسپیشل نا کہ جا ت اور تھا نہ جا ت کی گا ڑ یا ں مختلف مقاما ت پر تعینا ت ، اسلام آ باد پولیس کے سا تھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے بھی معاونت کر یں گے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میںاسلام آبادپولیس نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے مو قع پرمساجد اور مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا،اس پلا ن کے تحت پولیس ٹیمیں اپنے متعلقہ علاقوں میں گشت کر یں گی ،جس کی سر بر اہی ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ افسر مہتمم تھا نہ کر یںگے،تمام فرائض منصبی کی زونل ڈی پی اوز از خو د ما نٹیر نگ کر یں گے.
اس پلا ن کے تحت وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں، جشن عید میلا دالنبیﷺکے دوران با و ردی مسلح، سول پارچات اور لیڈ یز پو لیس افسران بھی اپنے فرائض سر انجا م دیں گے، اس کے علاو ہ ڈولفن،کمانڈوزاور لیڈی کمانڈوز بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے ،ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اسلام آباد پولیس کے افسران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے.
شہریوں کی واک تھر و گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کی جا ئے گی، عید میلا دالنبی ﷺکا مرکزی جلو س جا مع مسجد الر ضا جی سیو ن مرکز سے بر آمد ہو کر مختلف روٹس سے ہو تاہوا آ بپا ر ہ میں دربا ر سخی محمود با دشاہ کے مقام پر اختتام پذیر ہو گا، جلوس کے روٹ میں آنے والی تمام گلیوںکے دونوں اطراف پولیس کے افسران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے، روٹ کے راستے میں آنے والی مساجد،مذہبی عبادت گاہوں پر بھی ڈیوٹی لگائی جائے گی،گاڑیوں کی پارکنگ جلوس کے روٹ سے دور رکھی جائے گی،اس کے علاوہ عید میلا دالنبی ﷺکی ریلیا ں اور میلا د کے اجتماعات کیلئے علیحدہ سیکور ٹی پلان تر تیب دیا گیا ہے.
شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ جا ری ہے، روٹ کے راستے میں آ نے والی تما م اشیا ءکی چیکنگ کے عمل کو یقینی بنا یا جا ئے گا اور بذ ر یعہ بم ڈ سپو زل سکو اڈ مختلف ایر یاز کی چیکنگ کو یقینی بنا یا جائے گا،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پولیس کا اولین فرض ہے کہ وہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا ئے،اس سلسلہ میں پولیس تما م وسا ئل بر وئے کا ر لا ئے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور شہرمیں امن وامان برقرار رکھنا اسلام آبادپولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہر یو ں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے ارد گر د کے ما حو ل پر نظر رکھیں اورکسی بھی مشکوک شخص یا چیز کے متعلق “پکار- “15یا متعلقہ تھانہ پرفوری اطلا ع کر یں۔