اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس،اجلاس میں ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے ، شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات اور مدد فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،ون ویلنگ اور ریس لگانے والے بائیک سواروں کے خلاف ایف آئی آر زکے اندراج اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے سخت قانونی کارروائیوں کے احکامات جاری کئے, اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے ،ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ایس پی ٹریفک ،تمام زونل ڈی ایس پیز،زونل انچارج اور محررران نے شرکت کی،دوران اجلاس سی ٹی او اسلام آباد نے ٹریفک انتظامات کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ،انہوں نے تمام افسران کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے ، روڈ پر نظم و ضبط کو قائم کرنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے خصوصی احکامات جاری کئے،ون ویلنگ اور ریس لگانے والے بائیک سواروں کے خلاف ایف آئی آرزکا اندراج کیا جائے،انہوں نے ٹریفک قوانین خصوصاً نو پارکنگ،تیز رفتاری اور تجاوزات سمیت سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کو مزید سخت اور موثر بنانے کے ساتھ خصوصی آگاہی کلاسز کے انعقاد کے احکامات بھی جاری کئے،سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات میسر آ سکیں