اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے گندھارا ہئیرٹیج اینڈ سٹیزن سینٹر، ایف نائن پارک اسلام آباد کی سافٹ لانچنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پری لانچنگ تقریب میں ممبر ایڈمن، ممبر فنانس، ممبر انوائرمنٹ، ممبر پلاننگ ،ممبر انجنئیرنگ، ممبر ٹیکنالوجی، ڈی جی ریسورس سمیت مختلف سرمایہ کاروں نے شرکت کی جن کو گندھارا ہیئرٹیج اینڈ سٹیزن سنٹر کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔ چیرمیںن سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سافٹ لانچنگ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندھارا ہئیرٹیج اینڈ سٹیزن سینٹر کو سی ڈی اے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت فعال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ گندھارا ہئیرٹیج اینڈ سٹیزن سینٹر پراجیکٹٹ ہم پہلی بار اسلام آباد میں لا رہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں لائے گئےاس پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے بہترین فنانشل ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کی خدمات حاصل کررہے ہیں اور اس کے ساتھ معروف آرکیٹیکٹ نئیر علی دادا ایسوسی ایٹس، اور دیگر معروف فرمز نے سی ڈی اے کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی اسلام آباد کے شہریوں کی فلاح و بہبود اور انکو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے استعمال میں لائی جائے گی اور جو اثاثہ جتنی آمدن پیدا کرے گا اس کی آمدن کو اسی اثاثہ کی تزئین و آرائش اور تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔ اسی طرح ایف نائن پارک کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش پر بھی اسی آمدن کو استعمال میں لایا جائے گا اور یہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن کے عین مطابق ہے تاکہ سی ڈی اے کے اثاثوں کو فعال بناکر سی ڈی اے کی آمدن میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم پروفیشنل انداز پر اس پراجیکٹ کو لیکر آگے بڑھائیں گے جس میں ہیئرٹیج، ثقافتی، گرین ایریاز کی اہمیت کو اجاگر کرکے اسکو آگے لیکر جائیں گے اور اس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی اسی پراجیکٹ پر استعمال میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منصوبے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا اس وقت ہم نے مارکیٹ کا سب سے بڑا نام نئیر علی دادا جو سی ڈی اے کے ساتھ ایسی سویٹ ہوا ہے جو جوائنٹ وینچر کے تحت اس کو مکمل طور پر آپریشنل کریں گے۔ انہوں نے کہا ہمارے ساتھ جو بھی ٹیم بطور آپریٹر کے طور پر آئے گی ہم انکو یقین دلائیں گے کہ اس میں مکمل شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قواعد و ضوابط بھی بن جائیں گے ان کا فالو اپ بھی کیا جائے گا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس پراجیکٹس کو اسلام آباد کا بہترین اور کامیاب ترین پراجیکٹ بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ اس منصوبے سے بہترین آؤٹ پٹ حاصل کی جاسکے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ آج ہم نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے ای او آئی دیا ہے جسکے تحت ہم آپ کی دلچسپی آپکے آئیڈیاز کے ساتھ اس پراجیکٹ کو مرحلہ وار آگے لیکر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو چھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد کے اندر شہریوں کو نئی سہولت میسر ہوگی اور بجائے اسکے کہ ایک اثاثہ بن کر خراب ہوتا رہے ہم اسکو آگے لیکر چلیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے پی پی پی کے نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ اس پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے جو ٹیمز کام کررہی ہیں اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن کے مطابق گورنمنٹ کے ایسے اثاثے جنکو مکمل طور پر استعمال میں نہیں لایا جارہا انکو مکمل طور پر آپریشنل بناکر گورنمنٹ بالخصوص سی ڈی اے کے زرائع آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اگلے مالی سال میں وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں عملدرآمد کرتے ہوئے گندھارا ہئیرٹیج اینڈ سٹیزن سینٹر کو مکمل طور پر آپریشنل کردیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ حکومت اکیلے کوئی کام نہیں کرسکتی اس کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی معاونت بہت ضروری ہے انہوں نے یہ بھی کہا صرف اس پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے نہیں بلکہ دیگر پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے بھی پرائیویٹ سیکٹر اپنا بھرپور کردار ادا کرے جو سی ڈی اے مستقبل میں مارکیٹ میں لانے والا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ہم اس وقت اور بھی ہوٹل پراجیکٹس لیکر آرہے ہیں ہمارے پاس ریڈ زون کے اندر دو بہت اچھی جگہیں ہیں وہ بھی ہم مارکیٹ میں لیکر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے بین الاقوامی معیار کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ فائیو سٹار ہوٹلز کی تعمیر کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ہوٹلز کی تعمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں بہترین مواقع موجود ہیں جنہیں سرمایہ کاروں اور انویسٹر کے تعاون سے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ جولائی کے ماہ میں کچھ پراجیکٹس نیلامی میں بھی پیش کرے گا جس کے بعد بہت سارے پراجیکٹس جوائنٹ وینچر کے طور پر بھی مارکیٹ میں لائے جائیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ آخری پراجیکٹ نہیں ہے اور ہم آپ سب کی تجاویز اور آئیدیاز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور آئیے سب ملکر اسلام آباد کو جدید، خوبصورت اور ڈیجٹلائز دارالحکومت بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔