اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر تبادلے کے باوجود کسٹمز افسر ملک سلیم کی دوبارہ تعیناتی، بااثر مافیا سے مبینہ ساز باز کا انکشاف”

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر )کسٹم کے چہیتے افسر نے اسلام آباد ڈرائی پورٹ سے امپورٹرز کی شکایات پر تبادلہ ہونے کے بعد بااثر مافیا سے ساز باز کرکے دوبارہ ڈرائی پورٹ پر تعیناتی کروالی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر عرصہ درز سے تعینات کسٹم سپرنٹنڈنٹ ملک محمد سلیم کو کلکٹر کسٹم اسلام آباد نے ڈرائی پورٹ سے من پسند امپورٹرز کو ترجیحی بنیادوں پر سامان کی ویلیو لگانے لگا کر جلد کلیئر کرنے کے معاملہ پر ہٹا دیا تھا۔

نام نہ بتانے کی شرط پر امپورٹر کا کہنا تھا کہ کہ ڈرائی پورٹ کے متعدد امپورٹرز نے معاملہ کلکٹر تک پہنچایا کہ مذکورہ سپرنٹنڈنٹ نے کراچی لاہور اور پشاور سےآنے والے کنٹینرز کے امپورٹرز سے مبینہ طور پر معاملات طے کر رکھے ہیں جبکہ اسلام آباد کے امپورٹرز کو کئی کئی دن انتظار کرنا پڑتا ہے جس پر کلکٹر کسٹم نے سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ اینٹی سمگلنگ ، سی آئی یو، تعینات کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسر نے پندرہ دن بعد بھی اپنا تبادلہ واپس ڈرائی پورٹ پر کروا لیا جبکہ ڈرائی پورٹ سے سپرنٹنڈنٹ غلام مرتضیٰ کو اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم کے بااثر افسر نے جب تبادلہ ہوا اینٹی سمگلنگ سی آئی یو میں کام ہی کرنا ہی چھوڑ دیا تھا۔اس حوالے سے جب سپرنٹنڈنٹ کسٹم ملک سلیم سے رابطہ کیا جو نہ ہو سکا انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا جبکہ دوسری جانب سپرنٹنڈنٹ کسٹم غلام مرتضیٰ نے اپنی اینٹی سمگلنگ کی سیٹ کا چارج سنبھال لیا ہے۔