میڈیا ٹاؤن میں تین بڑے گروپوں کا اتحاد، مینجمنٹ کمیٹی کیلئے انتخابات میں مشترکہ پینل لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )میڈیا ٹاؤن میں شاہین گروپ، اتحاد گروپ اور ویلفیئر گروپ کے مشترکہ اجلاس میں آئندہ مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات میں متحد ہو کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اتوار کو منعقد اجلاس میں شاہین گروپ کے چیئرمین میاں ارشد اقبال ایڈووکیٹ، ویلفیئر گروپ کے چیئرمین اعجاز چیمہ اور اتحاد گروپ کے چیئرمین طارق اقبال چوہدری سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ تینوں گروپ شاہین ویلفیئر گروپ کے پلیٹ فارم سے ایماندار اور متحرک امیدواروں پر مشتمل پینل سامنے لائیں گے۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گزشتہ پندرہ برسوں سے قابض گروہ کے تسلط کو ختم کر کے ٹاؤن میں احتسابی عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ اس عرصے میں پانی، گیس، تعلیم، صحت اور سیکیورٹی جیسے بنیادی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، جبکہ قابض گروہ نے چائنا کٹنگ، کمرشل پلاٹس کی بندر بانٹ اور مالی کرپشن کو فروغ دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ رہائشی آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے ایماندار قیادت کو سامنے لا کر ان عناصر کی جوابدہی یقینی بنائیں.