ایف جی ای ایچ اے میں کروڑوں کی کرپشن ڈپٹی کمشنر لینڈ یاسر قیوم گرفتار 2 روزہ ریمانڈ منظور ، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ایف آئی اے کے چھاپے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر آئی 14ون کروڑوں روپے مالیت کی کر پشن کے الزام میں ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل مقد مہ درج کر کے ڈپٹی کمشنر ایف جی ایچ اے کو گرفتار کر کے دو دن کا جسمانی ریمانڈ لے لیا دیگر ملزمان کی گر فتاری کے لئے چھاپے ملزمان گھروں سے غائب ہو گئے ڈی جی ایف آئی اے کو دی جانے والی درخواست میں موقف ا ختیار کیا گیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 ون میں متاثرین نے مارچ 2025 کو بذریعہ لیٹر ایوارڈ برائے مکانات سنایا جس میں ایوارڈ سنانے کے بعد فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کے افسران نے تمام آئین کو پشت پس پشت ڈالتے ہوئے 26 عدد بی یو پی کے اصل مالکان سے فراڈ کرتے ہوئے اپنے منظور نظر لوگوں کو تقریبا 51 کروڑ روپے ادا کیے.

جو کہ اصل رقم سے 100 گنا زیادہ ہیں متاثرین نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کہ افسران جن میں ڈائریکٹر فنانس اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص بلوچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی یو پی، یاسر قیوم خان ڈپٹی کمشنر، سی عرفان ڈوگر تحصیلدار، اور دیگر افسران پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 51 کروڑ روپے منظور نظر افراد کو بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیے اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور سائلان چھیلو گاؤں میں ان کے مکانات کے اصل مالکان کو معاوضہ اور پلاٹ کی الاٹمنٹ سے محروم کر دیا گیا اور ان منظور نظر افراد کے نام شناختی کارڈ موبائل ایڈریس غیر قانونی ایکسٹرا پیمائش غیر قانونی ادا کی جانے والی ایکسٹرا رقوم کی تفصیلات سامنے لائی گئی .

ایف آئی اے نے چھیلو گاؤں کے متاثرین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کہ ڈپٹی کمشنر لینڈ یاسر قیوم خان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا عدالت سے ملزم کا دو روزہ ریمانڈ لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں یاد رہے کہ متاثرین نے ڈی جی ایف آئی اے کو 13 جون 2025 کو ایف جی ایچ اے میں ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن کے خلاف درخواست دی تھی۔