اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق عثمانی ، جنرل سیکرٹری رضوان غلزئی اور ایگزیکٹو کونسل نے معروف اینکر پرسن شہید ارشد شریف کی بیوہ اور سینئیر صحافی جویریہ صدیق کو بعض نامعلوم شرپسند افراد کی جانب سے ہراساں کرنے اور ان کی رہائش گاہ کے باہر اونچی آواز میں جملے کس کر انھیں دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جویریہ صدیق کو دھمکانے اور ہراساں کرنے والے شرپسند عناصر کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے اور جویریہ صدیق اور ان کی فیملی کو مکمل تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یونین صدر طارق عثمانی، جنرل سیکرٹری رضوان غلزئی اور ایگزیکٹو کونسل نے جویریہ صدیق کو ہراساں کرنے والے نامعلوم عناصر کا فوری سراغ لگانے کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ جویریہ صدیق اپنے شوہر شہید ارشد شریف کی شہادت کے بعد ابھی بھی صدمے میں ہیں، انھیں انصاف دینے کی بجائے ہراساں کرنے اور دھمکانے سے مزید ذہنی دباؤ میں لانے کے مترادف ہے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں تحفظ فراہم کریں اور اس سارے معاملے کی تحقیقات سامنے لائی جائیں۔
جاری کردہ

