اسلام آباد پولیس کے ایس پی محمد عقاب کی معطلی کا معاملہ۔ایس پی کے خلاف ایک خاتون پولیس اہلکار کو ہراس کرنے کی شکایت ہوئی تھی۔آئی جی اسلام آباد نے اس شکایت پرنوٹس لیا۔آئی جی اسلام آباد نے شکایت کی میرٹ اور شفاف انکوائری کے لیے پانچ افسران جن میں ایک خاتون افسر بھی شامل ہیں پہ مشتمل اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو مارک کی۔
ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی سکیورٹی، ایس پی پیڈ کوارٹرز اور ڈی ایس پی لیگل پر مشتمل کمیٹی نے معاملےکی مکمل تحقیقات کیں اور ایس پی صاحب کے خلاف الزامات کو درست قرار دیا۔مذکورہ ایس پی انکوائری کمیٹی میں اپنے خلاف شکایات کا دفاع کرنے سے قاصر رہے۔
انکوائری کمیٹی نے اپنے فیصلے میں ایس پی کو قصور وار ٹھہرایا جس پر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا تحرک کیا گیا ہے۔تمام پولیس افسران کو اپنے کنڈکٹ کے متعلق جوابدہ ہونا ہوگا،محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،