میاں بیوی سے ڈکیتی ، واردات میں وفاقی پولیس اہلکاروں کے اہلکار نکلے ، تین گرفتار

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں امریکن پرنٹ خاتون میاں بیوی کو لوٹنے والے وفاقی پولیس کے اہلکار نکلے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے احمد علی نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے ہمراہ اپنی گاڑی میں سوار جا رہے تھے کہ بیکن ہاؤس کے قریب جاتے ہوئے.

تین مسلح افراد جو کے موٹرسائیکل پر سوار تھے ان کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں روک لیا اور فوری طور پر گاڑی میں آ کر بیٹھ گئے کہنے لگے کہ ہم سرکاری اہلکار ہیں ہم نے چیکنگ کرنی ہے جس پر انہیں بتایا گیا کہ اپ نےوردی نہیں پہنی ہوئی قریب ہی تھانہ ہے تھانے میں جاتے ہیں لیکن انہوں نے ایک نہ سنی اور مدعی کی بیوی سے بدتمیزی کی ، جس پر 15 کو کال کی لیکن وہ موبائل سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے .

پولیس نے تین ملزمان محسن، عمر اور معاویہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محسن سابق پولیس اہلکار بتایا جاتا ہے، واردات کا نشانہ بننے والے میاں بیوی بالترتیب امریکی اور برطانوی شہریت کے حامل ہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ واردات میں ملوث ملزمان وفاقی پولیس کے اہلکار ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے ابھی مصروف تفتیش ہیں تفتیش کے بعد ہی حقائق کا پتہ چلے گا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ملزمان کو آج عدالت پیش کیا جائے گا .