راولپنڈی(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 14 کے زیر اہتمام حقیقی آزادی مارچ کے سلسلہ میں اکیس مئی بروز ہفتہ شام ساڑھے چھ بجے ڈھوک سیداں چوک میں زیر صدارت محمد بشارت راجہ صوبائی وزیر قانون جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے جلسہ سے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان، سابق وفاقی وزیر عامر کیانی، صوبائی صدر تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود خطاب کرینگے، اس جلسہ کے حوالے سے بشارت محمد راجہ کا کہنا ہے کہ کل بھی راولپنڈی پاکستان تحریک انصاف کا تھا اور آج بھی راولپنڈی تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے، اکیس مئی کا جلسہ امپورٹڈ حکومت کو ہلا کر رکھ دے گا
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دور میں عوام کے مسائل حل کئے، ان کو سہولیات فراہم کیں اور اب جب تحریک انصاف مہنگائی پر قابو پانے کے قریب تھی تو اس کی حکومت کو ختم کردیا گیا، انہوں نے کہا کہ میرا عوام سے وعدہ ہے کہ ہم انشا اللہ اقتدار میں آکر عوام کے تمام مسائل کو حل کرینگے اور مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردینگے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے شہر شہر جلسوں نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے سب کو نظر آرہا ہے کہ عوام کس کے ساتھ ہیں امپورٹڈ حکومت بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔