گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سینئر صحافی مظہر اقبال کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آر آئی یو جے کے رہنما سینئر صحافی مظہر اقبال کی ٹریفک حادثہ میں وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ گورنر نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی اور صحافی برادری کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔