راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ واہ کینٹ پولیس کی کارروائی،قطر پلٹ شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کے مقدمہ میں اہم پیشرفت، مقتولہ کا والد اور دو چچا بھی گرفتار،قبل ازیں مقدمہ ہذا میں ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا،جسکے انکشاف پر مزید 3 افراد کو حراست میں لیا گیا.
مقتولہ کے والد اور دونوں چچاؤں کی ایماء پر مقتولہ کا قتل کیا گیا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قطر پلٹ شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کے مقدمہ میں اہم پیشرفت کی، واہ کینٹ پولیس نے مقتولہ کے والد اور دو چچا وںکو بھی گرفتار کر لیا،قبل ازیں مقدمہ ہذا میں ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا،جسکے انکشاف پر مزید 3 افراد کو حراست میں لیا گیا، مقتولہ کے دونوں چچاؤں نے مقتولہ کے خاوند کے ساتھ ملکر قتل کی منصوبہ بندی کی .
منصوبہ بندی کے تحت مقتولہ کو پاکستان لایا گیا،مقتولہ کے والد اور دونوں چچاؤں کی ایماء پر مقتولہ کا قتل کیا گیا،سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایس پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

