ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد اجلاس میں SIPS پروٹوکول کے تحت زیرِ تعمیر اور نئے تعمیر ہونے والے تھانہ جات کے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں زونل ایس پیز، سرکل ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی ، اجلاس میں SIPS پروٹوکول کے تحت زیرِ تعمیر اور نئے تعمیر ہونے والے تھانہ جات کے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تھانہ جات کا تعمیراتی کام مقررہ وقت میں ہر صورت مکمل کیا جائے .

اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، انہوں نے تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام کو اپنی ذاتی ذمہ داری سمجھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کو یقینی بنائیں، تاکہ تعمیر کے تمام مراحل اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل ہوں۔

تھانہ جات کی تعمیر میں پائیدار اور معیاری انفراسٹرکچر کو خصوصی طور پر یقینی بنایا جائے، تاکہ شہریوں کو ایک بہتر، باوقار اور سہولتوں سے آراستہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلا م آباد نے مزید کہا کہ جدید، منظم اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے انفراسٹرکچر کی بہتری ناگزیر ہے، اور اسلام آباد پولیس اس مقصد کے حصول کے لئے عملی اور مو¿ثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔