راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )دارِ ارقم گروپ آف کالجز اور ایکسپلور وِل اسکول کے زیر اہتمام اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں ویمن امپاورمنٹ آگاہی فیسٹیول اور پروگرام قسط 5 کا انعقاد کیا گیا ، یہ پروگرام میڈیا آرٹ نیوز کے سی ای او چوہدری طاہر فیروز کی جانب سے منظم کیا گیا، جس کا مقصد تعلیم کے شعبے میں خواتین کی خودمختاری اور آگاہی کو فروغ دینا تھا۔ پروگرام میں خصوصی سیشنز، مباحثے اور آگاہی سرگرمیاں شامل تھیں تقریب میں دارِ ارقم گروپ آف کالجز کے سی ای او ذولفیقار اور ڈائریکٹر امجد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رخسانہ خان (ممبر بورڈ آف گورنرز FBISE) نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی اور خواتین کی تعلیم و ترقی کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔

مقررین نے خواتین کی تعلیم، خودمختاری اور معاشرتی کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ ہیں شرکاء نے دارِ ارقم گروپ آف کالجز کی تعلیمی خدمات اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کی رہنمائی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میڈیا آرٹ نیوز کے سی ای او چوہدری طاہر فیروز کی کاوشوں کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا کہ انہوں نے ویمن امپاورمنٹ جیسے اہم موضوع پر کامیاب اور متاثر کن ایونٹ کا انعقاد کیا پروگرام کو شرکاء نے انتہائی کامیاب، بامقصد اور حوصلہ افزا قرار دیا۔

