sherry rehman capitalnewspoint.com

آزاد کشمیر انتخابات ، پیپلز پارٹی نے 34 شکایات جمع کرائیں، ایک پر بھی کارروائی نہ ہوئی . شیری رحمان

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بے ضابطگیوں سے متعلق پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 34 شکایات جمع کرائی گئیں، تاہم کسی ایک شکایت پر بھی کارروائی نہیں کی گئی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شیری رحمان نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بے ضابطگیوں کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی؟

انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 34 شکایات جمع کرائیں، لیکن الیکشن کمیشن نے کسی ایک شکایت پر بھی ایکشن نہیں لیا ، شیری رحمان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی تمام شکایات کی فہرست بھی شیئر کر دی۔