تہران (ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی بڑھانے کا خواہاں نہیں، تاہم ملکی سلامتی، قومی مفادات اور سرزمین کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کشیدگی کا دائرہ وسیع نہیں کرنا چاہتا اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کا خواہاں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایران کی سلامتی، قومی مفادات یا سرزمین کو خطرہ لاحق ہوا تو اس کے دفاع کے لیے پوری قوت کے ساتھ کارروائی کی جائے گی ، ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران امن کی پالیسی پر کاربند ہے، لیکن اپنے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

