غزہ روڈ میپ اسرائیل کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، اسرائیلی وزرا کی نیتن یاہو کو وارننگ

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیل کے وزیرِ خزانہ بیزالیل سموٹرچ اور وزیر آبادکاری اوریت اسٹروک نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے غزہ میں آئی ایس ایف کی تعیناتی روکنے اور اس معاملے پر سکیورٹی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں 200 غیر ملکی فوجیوں پر مشتمل آئی ایس ایف فورس کی تعیناتی کی منظوری دی تھی، تاہم اس منصوبے پر عمل درآمد وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو، وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کی حتمی منظوری سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سموٹرچ اور اسٹروک نے دعویٰ کیا ہے کہ کابینہ کا یہ فیصلہ غلط معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، اس لیے اس پر فوری نظرثانی کی ضرورت ہے ، دونوں وزرا کا مؤقف ہے کہ غزہ سے متعلق مجوزہ روڈ میپ اسرائیل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور یہ منصوبہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے بنیادی مقصد سے بھی متصادم ہے۔