نئی دہلی میں ووٹر لسٹوں پر اپوزیشن کا احتجاج، راہول گاندھی گرفتار

نئی دہلی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) نئی دہلی میں ووٹر لسٹوں کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا، جس میں کانگریس رہنماؤں نے نریندر مودی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی ، بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی بھی مظاہرے میں شریک ہوئیں، تاہم پولیس نے دونوں کو جنتر منتر جانے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو گھیر لیا، بعد ازاں پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا ، رپورٹس کے مطابق پریانکا گاندھی نے پولیس کی کارروائی کے دوران زمین پر لیٹ کر احتجاج کیا، جس کے باعث پولیس کو انہیں ہٹانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔