مو ٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں ملوث گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار

اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاوَن جاری۔رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ (آرڈی یو)پولیس ٹیم نے مو ٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں ملوث گر وہ کے تین ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے48لا کھ روپے ما لیت کے 25 مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنززنے تما م زونل ڈی پی اوز کو سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان کی گرفتار ی کے لیے خصوصی ٹا سک دئیے، ان احکا مات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ(آرڈی یو)پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے48لا کھ روپے مالیت کے25 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیے گئے،گرفتار ملزمان کی شناخت کا مر ان، عدیل احمد اور تو صیف احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ انڈ سٹر یل ایر یا، بہا رہ کہو، پھلگر اں، کو رال اور تھا نہ آ بپا رہ کے علا قوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشنز زسید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران چیکنگ کو مزید موثر بنائیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کا رلاتے ہوئے جرائم پیشہ مجرمان اور مقدمات میں نا مزد ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کریں اور انکی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو یکسو کریں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا “پکار”15-پر فوراً اطلا ع دیں۔