سی پی او سیف سٹی /ٹریفک کا کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

اسلام آبا د(سی این پی)سی پی او سیف سٹی /ٹریفک کا کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ،اساتذہ اور طلباءکو منشیات کے نقصانات اور سدباب کے حوالے سے آگاہی لیکچردیااور شرکاءکے سوالات کے جوابات دیئے۔
اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے،اس سلسلہ میں کیپیٹل پولیس آفیسر سیف سٹی /ٹریفک نے کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا،لیکچر میں اساتذہ اور طلباءپر مشتمل شرکاءنے شرکت کی،

سی پی او سیف سٹی / ٹریفک نے کہا کہ نوجوان خاص کر طلباءکیلئے منشیات کا استعمال انکی صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے، طلباءخود کو بھی اس ناسور سے بچائیں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں اپناکر دار ادا کریں، انہوں نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ سیمینار اور پیدل مارچ کے ذریعہ منشیات کے خلاف “منشیات سے انکار ” مہم کا انعقاد کریں،دوران لیکچر سی پی او سیف سٹی / ٹریفک نے شرکاءکے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں منشیات کے سدباب کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی قانونی کارروائیوں کے متعلق آگاہی دی، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمر جنسی ہیلپ لا ئن پکار 15-یا “آئی سی ٹی “15- ایپ پرفوری اطلاع دیں۔