اسلام آباد۔سپیشل مجسٹریٹ نے مشہور ومعروف سماجی،سیاسی شخصیت مرحوم ملک باری کے بیٹے ملک امیر حمزہ اور انکے ساتھی عاطف کوانوائرمنٹ کی خلاف ورزی پر3،3سال قید با مشقت اور جرمانے کی سزاسنا دی
انوائرمنٹ ونگ نے ملک امیر حمزہ اور محمد عاطف کاچالان جمع کرایا ، سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے نے ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر 3،3 سال قید با مشقت کا حکم دیا
عدالت نے سات لاکھ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
ا بری امام کے علاقے نڑیل میں سی ڈی اے زمین فروخت کرنے والے ملزم چوہدری اسرار کو بھی جیل بھجوادیا
۔سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی کو انکروچمنٹ اور انوائرمنٹ کی خلاف ورزیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی
ماحول دشمن عناصر کے خلاف آنکھیں بند کر دینا اپنی آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہو گی۔یاد رہے کہ سردار محمد آصف نے غوری ٹاون کے مالک کو تین سال قید با مشقت اور اڑھائی ارب جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا تھا۔