اسلام آباد۔طبی آلات میں غیر معیاری مواد کے استعمال کا انکشاف: ایف آئی اے اسلام آباد زون نے بڑی کارروائی کی ہے ،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی مشترکہ کاروائی کے دوران جدہ ٹاو¿ن، اسلام آباد میں واقع نجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے ہیڈ آفس اور گودام پر چھاپہ مار کاروائی کی ہے،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کاروائی کے دوران مختلف ادویات, سرنجیز اور طبی آلات کے نمونے ضبط کیے گئے،غیر معیاری سرنجیز نسانی زندگی کے لئے شدید نقصان دہ تھیں،ضبط شدہ نمونے تجزیے کے لیے ڈریپ لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں،لیبارٹری رپورٹس موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">