مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران کے وفد کا سیف سٹی کا مطالعاتی دورہ

اسلام آباد ۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ۔وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور اس کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیاگیا۔ ایس ایس پی سیف سٹی محمد شعیب خان نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران کے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کروایا، وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا، وفد نے ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی شاکر حسین داوڑ سے بھی ملاقات کی ،ڈی جی سیف سٹی نے وفد کو بتایا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر،آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن ،ڈسپیچ کنٹرول سنٹر، ای چالان سسٹم اور “پکار “15- ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں، وفد کو شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بتایا گیا کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہر کی سلامتی، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفد نے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر ڈی جی سیف سٹی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا،دورے کے آخر میں یادگاری شیلڈ کا تبادلہ بھی کیا گیا۔