فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

اسلام آباد۔ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا ،ملزم محمد زبیر کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ملزم گزشتہ 3 سال سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کے خلاف سال 2022 میں تھانہ مدینہ ٹاون، فیصل آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا،ملزم کے خلاف دہوکہ دہی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا،ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا،ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی،جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔