تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے مختلف رہائشی سیکٹرز اور آئی جے پی روڈ پر شہر یو ں سے اسلحہ کی نو ک پر نقدی، قیمتی اشیاء چھیننے کی متعدد د وارداتوں میں مطلو ب منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 16عدد قیمتی مو با ئل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ انڈسٹر یل ایر یا ٹیم نے تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر کارروائی کے دوران سیکٹر آئی ایٹ، آئی نا ئن، آئی ٹین، ایچ ایٹ اور آئی جے پی روڈ پر شہر یو ں سے اسلحہ کی نو ک پر نقدی، قیمتی موبائل فون چھیننے کی متعدد د وارداتو ں میں مطلو ب منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 16عدد چھینے گئے قیمتی مو با ئل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا.
ملزمان کی شناخت کا مر ان، ذیشان اور سعد محمود کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا اور رتھا نہ سبزی کے منڈی کے علا قوں سے شہر یو ں سے اسلحہ کی نو ک پر قیمتی مو با ئل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا ء چھیننے کا انکشاف کیا ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار- “15 پرفوری اطلا ع دیں