اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت داخلہ و انسداد منشیات کنٹرول نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں اعلیٰ سطحی ترقیات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو کیڈر کے چار ڈائریکٹرز (BS-19) کو ڈائریکٹر جنرل (BS-20) کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔
ترقی پانے والے افسران میں عبدالرزاق، سید صفدر علی، خضر حیات ستی اور نعیم اکبر ڈار شامل ہیں۔ تمام ترقی یافتہ افسران کو ایک سال کی مدت کے لیے پروبیشن پر رکھا جائے گا یہ ترقیات ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے 5 دسمبر کے اجلاس کی سفارشات اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

