نیشنل الائنس آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان نے پنجاب حکومت کے اسکول بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نیشنل الائنس آف پرائیویٹ اسکولزپاکستان کے مرکزی قائدین نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی طرف سے تعلیمی اداروں کو مزید ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسکی مذمت اور اسے غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے نصاب مکمل کرنا مشکل ہوگا،ملک میں تعلیمی اداروں کیلئے دوہرا نظام قابل قبول نہیں ہے،بہاولپور میں سیل کئے گئے تعلیمی اداروں کو فوری طور ڈی سیل کیا جائے .

ان خیالات کا اظہار نیشنل الائنس آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کےمرکزی صدر میاں اعظم علی ساغر، پنجاب کے صدر فیاض مقصود مدنی،چیئرمین نیشنل یوتھ پاکستان صغیر احمد مدنی، راجہ محمد خالد، حافظ محمد بشارت، سید امتیاز علی رضوی، غلام ربانی، ارشد آرائیں و دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انکا مزید کہنا تھا کہ الائنس میں شامل تمام تعلیمی اداروں کا مقصد نسل نو کوبہترین تعلیم وتربیت کی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ دو مستقبل میں وطن عزیز کی بہترین خدمت ہو سکے .

تمام حکومتی اداروںاور ریگولیٹری اتھارٹی کیساتھ پالیسی سازی میں نجی تعلیمی اداروں کو موثر نمائندگی کی جائیگی تاکہ نجی تعلیمی اداروں کیخلاف آمرانہ فیصلوں کو روکا جا سکے،ملکی سطح پر اساتذہ کی تربیت و اصلاح اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے معیاری تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا،تعلیمی معیار کی بہتری کیلئےجدید رجحانات ریسریچ اور ٹریننگ سیشنز کو فروغ دیا جائے گا، الائنس کے قائدین مزید کہنا تھا کہ صوبائی ووفاقی حکومت کے ساتھمکمل رابطہ رکھ کر ایسی پالیسیوںکی تشکیل میں کردار ادا کیا جائیگا جو نجی تعلیمی اداروں کیلئے قابل عمل،منصفانہ ا ور پائیدار ہو،الائنس کا یہ بھی مقصد ہے کہ اسکولز کو درپیش قانونی و انتظامی معاملات میں معاونت کرنا اورپرائیویٹ ا سکولزمالکان کو اس قابل بنانا ہے کہعالمگیر سطح پر اتحاد مسلمہ کیلئے اہم کردار ادا کر سکیں .

نظام امتحانات کو اس طرح جدیدخطوط پر استوار کیا جائے گا جس سے بچوں کے تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے،ا ساتذہ اور طلبہ کے لیےا سکولز میں جدید لائبریریوں کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ آنے والی نسل کوکتاب سے جوڑا جاسکے اوراساتذہ اور طلبہ میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی محبت اجاگر کر کے رضائے الہی کےحصول کو بند گی کا مقصد بنایا جائے،پر یس کا نفرنس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی تنظیمات، پرائیویٹ ایجو کیشن سوسائٹی، پاکستان چیمبر آف ایجو کیشن .

پرائیویٹ اسکولز، پی ایس ایم اے، اے پی ایس ایم اے، اے پی ایس سی اے، این اے پی ایس،این اے ایف اے وائے،ایس ایچ او کیو،ایوسی ایشنز اسلام آباد، آل ایفیلیٹیڈ انسٹیٹیوٹس اسلام آباد نے بھرپور شرکت کی۔