راو لپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی میڈیا ٹاؤن سوسائٹی کے حالیہ انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے، نو منتخب عہدے داران نے گروپ لیڈر اور فاؤنڈر گروپ کے سربراہ ملک طارق حسین کی قیادت میں شاندار کامیابی حاصل کی انتخابی نتائج کے مطابق رانا قیصر صدر، طارق چوہدری سیکرٹری جنرل، ملک زاہد نائب صدر، محمد افضل اجو فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے، جبکہ حاجی وحید، اکبر دین، میاں فرخ پرویز ایگزیکٹو ممبران منتخب قرار پائے۔
پولنگ کا عمل میڈیا ٹاؤن میں صبح 9 بجے شروع ہوا اور شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا، ووٹرز نے بھرپور جوش و خروش اور دلچسپی کے ساتھ انتخابی عمل میں حصہ لیا، جس سے جمہوری عمل کی خوبصورت مثال قائم ہوئی، نتائج کے اعلان کے بعد فاؤنڈر گروپ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے فتح کا جشن منایا۔

اس موقع پر کارکنوں نے ملک طارق حسین کو کندھوں پر اٹھا لیا، زوردار نعرے بازی کی گئی اور فضا فاؤنڈر گروپ کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔ نو منتخب قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میڈیا ٹاؤن سوسائٹی کی ترقی اور رہائشیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

راولپنڈی پریس کلب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میڈیا ٹاؤن کی مینیجنگ کمیٹی کے انتخابات 25 جنوری 2026 کو کامیابی سے منعقد ہوئے۔ کنسولیڈیٹڈ رزلٹ شیٹ کے مطابق مختلف عہدوں پر امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کر دیا گیا، جسمیں فاؤنڈر گروپ نے تمام نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے ، صدر کے عہدے پر قیصر احمد رانا 386 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ ان کے مدِمقابل عطاء الرحمٰن طاہر کو 312 ووٹ ملے، نائب صدر کے نتائج کے لے مطابق زاہد حسین ملک 398 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جواد حسین بٹ 293 ووٹ ملے، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر طارق محمود چوہدری 391 ووٹ لے کر منتخب ہوئے، جبکہ اعجاز احمد چیمہ کو 303 ووٹ ملے، فنانس سیکرٹری کے طور پر افضل جاوید 398 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ راحیل زیب خان کو 292 ووٹ حاصل ہوئے۔

ایگزیکٹو ممبران کے انتخابات میں حاجی عبدالوحید 389 ووٹ، میاں فرخ پرویز 380 ووٹ، اکبر دین 377 ووٹ، خواجہ شفقت نسیم اور سید جابر حسین 293، 293 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ محمد وسیم کهوکھر 287 ووٹ حاصل کر سکے، صدر پی ایف یوجے افضل بٹ اور سابق صدر آر آئی یوجے علی رضا علوی نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ۔

