راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راجہ بازار کی معروف تجارتی مرکز “قصائی گلی کراکری مارکیٹ” کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو گیا۔ تاجر برادری نے ایک بار پھر تاریخ رقم کرتے ہوئے متفقہ طور پر نعیم اقبال مغل کو مسلسل نویں بار بلا مقابلہ مارکیٹ کا صدر منتخب کر لیا ہے، بلا مقابلہ انتخاب پر مارکیٹ کے دکانداروں نے بھرپور جشن منایا اور نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔نو منتخب صدر کااس موقع پر خطاب اور شکریہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر نعیم اقبال مغل نے تمام دکانداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “مجھ پر اور میری ٹیم پر نویں بار جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے.
میں اس پر تمام تاجر بھائیوں کا بے حد مشکور ہوں۔ راجہ بازار کی کراکری مارکیٹ شہر کا اہم تجارتی مرکز ہے، یہاں کے تاجروں کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کا تحفظ میری اولین ترجیح ہوگی۔” انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مارکیٹ کی بہتری کے لیے تمام دکانداروں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
دکانوں کا دورہ اور عوامی رابطہ انتخاب کے بعد نعیم اقبال مغل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مارکیٹ کی ایک ایک دکان پر جا کر دکانداروں کا انفرادی طور پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تاجروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے،کابینہ کے دیگر عہدیداران شیخ احسان (چیف کوآرڈینیٹر)، گلزار احمد بٹ (سرپرستِ اعلیٰ)، چوہدری طارق (سرپرست)، حاجی شہزاد (چیئرمین) اور شیخ آصف پرویز (وائس چیئرمین) منتخب ہوئے, دیگر عہدوں پر عرفان احمد بٹ (سینئر نائب صدر)، بابر خان و شیخ منیر (نائب صدور)، مبارک مسعود (جنرل سیکرٹری)، طیب مغل (جوائنٹ سیکرٹری)، شیخ حسنین علی (خزانچی) اور سلمان طاہر (پریس سیکرٹری) اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
راجہ بازار کی تاجر برادری نے نو منتخب قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی کابینہ مارکیٹ کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گی .

