ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز /سکیورٹی محمد جواد طارق کی سینئر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ ۔

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز /سکیورٹی محمد جواد طارق کی سینئر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ ، تمام افسرا ن کوکارکردگی کو بہتر بنانے ،بھرتی کے عمل کو جلد مکمل کرنے ،افسران اور عملے کی تعیناتی اور تفتیشی امور کو بہتر بنانے کے ساتھ عوام الناس کی شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کے احکامات جاری کئے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز/سکیورٹی محمد جواد طارق نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں سینئر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی،میٹنگ میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عبد الحق عمرانی ، اے آئی جی انوسٹی گیشن و شکایات عنایت علی شاہ ،ایڈمن افسرسمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز/سکیورٹی نے اسلام آباد پولیس میں جاری بھر تی کے عمل کا جائزہ لیا .

انہوں نے سینئرپولیس افسران کو بھرتی کے عمل کومیرٹ اور شفافیت پر جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیئے،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز/سکیورٹی نے تمام پولیس افسران کو کارکردگی بہتر بنانے،تمام ڈویژنز میں افسران اور عملے کے تقرر و تبادلے ،تفتیشی امور میں درپیش چینلنجز کے حل کے لئے موثر حکمت عملی اپنانے اور عوام الناس کی شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران کام میں تیزی لائیں اور آئی جی اسلام آباد کی طرف سے تفویض کردہ تمام ٹاسک بروقت مکمل کریں .