اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سکیورٹی ڈویژن محمد ایوب اعوان کی ریڈ زون کی حفاظت پر مامور پولیس افسران کو بریفنگ،ریڈزون میں واقع اہم سرکاری دفاتر ،سفارت خانو ں اور غیر ملکیوں کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ہدایت کی،ریڈ زون میں واقع تمام اہم عمارات ،سرکاری دفاتر اور سفارت خانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سکیورٹی ڈویژن محمد ایوب اعوان نے ریڈزون کی حفاظت پر مامور ریڈ زون کمانڈوز کو بریفنگ دی،انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون میں واقع تمام اہم عمارات ،سرکاری دفاتر اور سفارت خانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہیں، تمام پولیس افسران مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں، ملکی حالات کے پیش کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے لاءاینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آبادپولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی.

اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکے، انہوں نے تمام سینئر پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیور ٹی کے سخت اقداما ت کرتے ہوئے ریڈ زون میں پٹرولنگ کو مزید سخت کریں اور چیکنگ کو موثر بنائیں،ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران صاف ستھر ی وردی اور مکمل کٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، فرائض منصبی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہونے کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی .

