راولپنڈی پریس کلب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی نئی مینیجنگ کمیٹی ، تین سالہ مدت کے لیے منتخب ارکان کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (سٹی رپورٹر )راولپنڈی پریس کلب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی نئی مینیجنگ کمیٹی کا اعلان، تین سالہ مدت کے لیے منتخب ارکان کا نوٹیفیکیشن جاری اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کے دفتر نے 25 جنوری 2026 کو ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں راولپنڈی پریس کلب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کے لیے نئی مینیجنگ کمیٹی کے ارکان کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ کمیٹی سوسائٹی کے بائے لاز کے تحت اگلے تین سال تک سوسائٹی کے معاملات چلائے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق، انتخابی ذیلی کمیٹی نے مندرجہ ذیل ارکان کو مینیجنگ کمیٹی کے عہدوں پر منتخب کیا ہے:قیصر احمد رانا (صدر) ، زاہد حسین (نائب صدر) ، طارق محمود (جنرل سیکریٹری)، افضال جاوید (فنانس سیکریٹری)، عبدالوحید (ایگزیکٹو ممبر) ، اکبر دین (ایگزیکٹو ممبر) ، میاں فرخ پرویز (ایگزیکٹو ممبر) ، یہ نوٹیفیکیشن 26 جنوری 2026 کو جاری کیا گیا ہے اور اس کی نقل متعلقہ محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز کے مختلف عہدیداران بشمول رجسٹرار پنجاب لاہور، جوائنٹ رجسٹرار راولپنڈی ڈویژن، ڈپٹی رجسٹرار راولپنڈی اور سرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز راولپنڈی کے علاوہ سوسائٹی کے ارکان اور مینیجنگ کمیٹی کے عہدیداران کو بھی بھیجی گئی ہے۔

سوسائٹی کے ارکان کی جانب سے نئی مینیجنگ کمیٹی سے سوسائٹی کے معاملات کی بہتری اور رہائشی مسائل کے حل پر فوری توجہ دینے کی توقع کی جا رہی ہے۔