اسلام آبا د(سٹاف رپورٹر)پاکستانی صحافی جویریہ صدیق آئی ایف جے (International Federation of Journalists) کی جینڈر کونسل کے انتخابات 2026-2029 کے لیے کامیابی حاصل کر لی ہے اور وہ آئی ایف جے ایشیا پیسیفک کی ریجنل جینڈر کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں گی جویریہ صدیق ایک معروف کالم نگار، مصنفہ اور فوٹوگرافر ہیں جو پارلیمنٹ، دفاع، ایوی ایشن اور انسانی حقوق سمیت مختلف موضوعات پر رپورٹنگ کر چکی ہیں۔
بطور ریجنل جینڈر کوآرڈینیٹر، جوریہ کا فوکس صنفی مساوات کے فروغ، صحافیوں کی آزادی اور ایشیا پیسیفک خطے میں صحافیوں کی حفاظت پر ہوگا۔ وہ رکن تنظیموں کے ساتھ مل کر صحافیوں کے تحفظ اور آن لائن و آف لائن محفوظ ماحول کے لیے حکمت عملی تیار کریں گی۔
جویریہ صدیق کا تجربہ اور آزادی صحافت کے لیے ان کی خدمات انہیں اس عہدے کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتی ہیں۔ وہ اپنے شوہر کے کیس میں انصاف کے لیے بھی سرگرم رہی ہیں اور دھمکیوں اور ہراسانی کے باوجود بدعنوانی اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہیں انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (IFJ) دنیا کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم ہے جو 146 ممالک کے 6 لاکھ سے زائد میڈیا پروفیشنلز کی نمائندگی کرتی ہے۔ جوریہ صدیق کا انتخاب ان کی آزادی صحافت کے لیے وابستگی کا ثبوت ہے۔

