کراچی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) صوبائی انسداد منشیات عدالت میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ، جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے ملزمہ پنکی اور دیگر ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کر دیں ، عدالت کے مطابق آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ، ملزمان کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

